غزنی: طالبان کی جیل میں قید افغان فورسز کے 8 اہلکار فرار ہونے میں کامیاب

کابل (ڈیلی اردو) افغانستان کے جنوب مشرقی صوبے غزنی میں طالبان کی ایک جیل میں سے 8 قیدی فرار ہو گئے۔

افغان میڈیا کے مطابق افغان وزارت دفاع نے ایک بیان میں کہا کہ طالبان کے قید خانے سے فرار ہونے والے سکیورٹی فورسز کے اہلکار ہیں۔

https://twitter.com/MoDAfghanistan/status/1210778337980796929?s=08

افغان فورسز کے یہ اہلکار فرار ہونے کے بعد ایک فوجی اڈے پر پہنچ گئے۔ تاہم ابھی یہ واضح نہیں ان اہلکار کو طالبان نے کتنے عرصے تک قید میں رکھا تھا۔

گزشتہ چند برسوں میں افغان اسپیشل فورسز نے طالبان کے قبضے سے اپنے متعدد فوجیوں کو آزاد کرایا ہے۔

Share on Social

اپنا تبصرہ بھیجیں