امریکا: ہوسٹن میں فائرنگ سے 2 افراد ہلاک، 7 زخمی، نیو یارک میں چاقو حملہ، 5 افراد زخمی

نیو یارک (ڈیلی اردو) امریکی ریاست ہوسٹن میں فائرنگ سے 2 افراد ہلاک اور 7 زخمی جبکہ نیو یارک میں چاقو کے حملے سے 5 افراد زخمی ہو گئے۔

امریکی میڈیا کے مطابق ہوسٹن میں فائرنگ کا واقعہ میوزک ویڈیو کی فلمبندی کے دوران پیش آیا۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق ہسپانوی گروپ ایک رہائشی علاقے کی پارکنگ میں میوزک ویڈیو بنا رہا تھا کہ اس دوران نامعلوم شخص کی جانب سے فائرنگ کی گئی۔

امریکی میڈیا کے مطابق فائرنگ کے واقعے میں 2 افراد ہلاک اور 7 زخمی ہوئے، زخمیوں کو طبی امداد کے لیے ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔

پولیس حکام کا کہنا ہے کہ واقعے کی جگہ سے شواہد اکٹھے کر کے تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے۔

مقامی پولیس کے مطابق فائرنگ کے واقعے میں ہلاک ہونے والوں کی عمریں 20 اور 22 سال ہیں جب کہ زخمیوں میں 17 سے 23 سال کے افراد شامل ہیں۔

دریں اثنا نیویارک میں بھی ایک شخص نے چاقو سے حملہ کر کے 5 افراد زخمی کر دیا جس میں سے دو افراد کی حالت تشویشناک بتائی جا رہی ہے۔

Share on Social

اپنا تبصرہ بھیجیں