قصور (ڈیلی اردو/ آئی این پی) پاکستانی دھرتی کے محافظ کی کڑک کے بعد بھارتی سورما گھبرا کر خاک چاٹنے پر مجبور ہو گیا۔
تفصیلات کے مطابق گنڈا سنگھ بارڈر ضلع قصور میں پرچم اتارنے کی تقریب نے بھارتی سورما کی بزدلی کو آشکار کر دیا، پاکستانی جوان کی طاقت سے گھبرا کر بھارتی اہلکار پرچم اتار نہ سکا اور بزدلی سے پھسل کر گر پڑا، بھارتی جوان کی بزدلی سے پھسلنے اور خوفزدہ ہونے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی۔