قطر: ‏افغانستان میں طالبان عارضی جنگ بندی پر متفق

دوحہ (ڈیلی اردو) افغانستان میں طالبان نے امریکہ کے ساتھ امن معاہدے کی راہ ہموارکرنے کے لئے عارضی جنگ بندی پر اتفاق کیا ہے۔ یہ اتفاق رائے قطر میں امریکہ اور طالبان کے حکام کے درمیان بات چیت کے دوران طے پایا۔

امریکی خبررساں ادارے ایسوسی ایٹڈ پریس نے کہا ہے کہ اگرچہ امن معاہدے پر دستخط کے لئے تاریخ کو حتمی شکل نہیں دی گئی تاہم یہ تاریخ افغانوں کے درمیان مذاکرات کے بعد طے ہوگی۔

Share on Social

اپنا تبصرہ بھیجیں