پشاور (ڈیلی اردو) خیبرپختونخوا میں رواں سال سٹریٹ کرائم کی شرح میں اضافہ ہوا۔ دہشت گردی کے واقعات میں 36 فیصد کمی واقع ہوئی، 22 ہزارکلو گرام سے زائد منشیات پکڑی گئیں۔
سال 2019 میں اغواء برائے تاوان کے واقعات میں 36 فیصد کمی ہوئی، 2018 میں اغواء برائے تاوان کے 11 جبکہ 2019 میں7 واقعات ہوئے، رواں سال 20889 اشتہاری مجرمان گرفتارہوئے۔ گذشتہ سال قتل کے 2383 جبکہ رواں سال 2332 واقعات رونما ہوئے۔
منشیات فروشوں کے خلاف بھی پولیس سرگرم رہی، سال رواں کے دوران 22979 کلوگرام منشیات برآمد کی گئی جس میں 21 ہزار113 کلوگرام چرس، 767 کلو گرام افیون، 989 کلو گرام ہیروئن، 108 کلوگرام آئس برآمد کی گئی جو گزشتہ سال کی نسبت 317 فیصد زیادہ ہے۔
اسلحہ برآمدگی میں امسال پولیس نے 30 ہزار 558 پستول، 6 ہزار 763 شارٹ گنز، 2 ہزار 299 رائفل اور 2 ہزار 309 ڈائنا مائیٹس برآمد کئے۔ سال 2019 میں گاڑی چھیننے کے 26 واقعات رونما ہوئے جبکہ سٹریٹ کرائم کی شرح میں اضافہ دیکھنے میں آیا تاہم ہوائی فائرنگ کے واقعات گزشتہ سال کی نسبت کم ہوئے۔