سڈنی (ج ح ط) آسٹریلیا کے علاقوں Cobargo اور Belowra میں جنگل میں بڑے پیمانے پر آتشزدگی کے تازہ واقعات میں ہلاک ہونے والوں کی تعداد بڑھ کر 12 ہوگئی ہے۔ جبکہ درجنوں افراد زخمی ہوگئے ہیں۔
اکتوبر میں لگنے والی آگ سے اب تک ایک کروڑ ایکڑ سے زائد رقبہ جل کر راکھ ہوگیا۔ مختلف مقامات پر لگی آگ بجھانے میں کئی ہزار فائر فائٹرز دن رات مصروف ہیں۔
یورپی میڈیا کے مطابق آسٹریلیا کو گزشتہ چند ماہ سے شدید خشک سالی کا سامنا ہے۔ موسمی حدت میں بھی مسلسل اضافہ ہوتا جا رہا ہے۔ آگ سے سب سے گنجان آباد آسٹریلوی ریاست نیو ساؤتھ ویلز شدید متاثر ہوئی ہے۔
Australia's bushfire crisis leading the BBC site on the last day of 2019. Two more people have been found dead- taking toll to 12. Thousands are trapped on the beaches as fires reach the coast between Sydney-Melbourne. No end in sight. #AustralianFires https://t.co/gLR2ZHWOBb
— Frances Mao (@francesmao) December 31, 2019
سڈنی شہر کے نواح میں ہفتے کے روز درجہ حرارت سینتالیس ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔ گرمی بڑھنے سے لوگ پریشان ہیں۔
آسٹریلیا میں سینکڑوں افراد نے جنگل میں لگنے والی آگ سے بچنے کے لئے ساحلی علاقے کی جانب نقل مکانی کی ہے۔