بلوچستان: چمن میں مسجد پر فائرنگ سے قبائلی رہنما سمیت 3 نمازی شدید زخمی

اسلام آباد (ش ح ط) صوبہ بلوچستان کے ضلع قلعہ عبداللہ کے سرحدی شہر، چمن میں مقامی مسجد پر فائرنگ سے قبائلی رہنما سمیت 3 افراد زخمی ہوئے ہیں۔

لیویز ذرائع کے مطابق چمن کے نواحی علاقے کلی گل شاہ خان میں نماز ظہر کے وقت مسلح شخص نے مسجد گل شاہ خان میں گھس کر فائرنگ کی۔ جس کے نتیجے میں 90 سالہ قبائلی رہنما حاجی گل شاہ خان اقا سمیت تین افراد شدید زخمی ہوگئے ہیں۔

زخمیوں کو فوری طور پر چمن ضلعی ہیڈکوارٹر ہسپتال پہنچایا گیا جہاں ابتدائی طبی امداد کے بعد انہیں کوئٹہ منتقل کردئیے گئے۔ زخمیوں کو فوری طور پر سول ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ قبائلی رہنما کی حالت تشویشناک ہے۔

واقعے کی اطلاع ملتے ہی پولیس اور انتظامیہ نے موقع پر پہنچ کر جائے وقوع سے شواہد اکھٹے کرنے کے بعد مزید تحقیقات کا آغاز کیا۔

عینی شاہدین کے مطابق حملہ آور فائرنگ کے بعد فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے۔

Share on Social

اپنا تبصرہ بھیجیں