شمالی وزیرستان: سیکیورٹی فورسز پر فائرنگ اور دھماکا، ایک اہلکار شہید، متعدد زخمی

اسلام آباد (ش ح ط) خیبر پختونخوا کے قبائلی ضلع شمالی وزیرستان میں سیکورٹی فورسز پر حملے میں ایک اہلکار شہید اور متعدد زخمی ہوگئے۔

پولیس کے مطابق شمالی وزیرستان کے میرعلی چوک میں سیکیورٹی فورسز کی گاڑی پر بارودی سرنگ کا دھماکا اور فائرنگ کی گئی ہے۔

ڈی پی او شفیق اللہ گنڈاپور کے مطابق دھماکے میں پولیس کا ایک جوان شہید ہو گیا۔ جبکہ سیکورٹی فورسز کا ایک اہلکار شدید زخمی ہوا ہے۔

ڈی پی او نے بتایا کہ دہشت گردوں نے دھماکے کے بعد فورسز پر فائرنگ بھی کردی، جس کے نتیجے میں پولیس کانسٹیبل سہیل داوڑ شہید ہوگئے۔

شہید اور زخمیوں کو میرانشاہ آرمی کیمپ ہسپتال منتقل کردیا۔

پولیس اور سیکیورٹی فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لے کر سرچ آپریشن شروع کر دیا ہے۔

Share on Social

اپنا تبصرہ بھیجیں