سرینگر (ڈیلی اردو) مقبوضہ کشمیر کے ضلع راجوڑی میں بھارتی فوج نے آپریشن کے دوران 3 کشمیری نوجوانوں کو شہید کردیا۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق قابض بھارتی فوج نے ضلع راجوڑی میں نام نہاد آپریشن کے دوران 3 کشمیری نوجوانوں کو شہید کردیا۔
بھارتی فوج کی ظالمانہ کارروائی کے خلاف کشمیری سڑکوں پر نکل آئے اور بھارت کے خلاف نعرے بازی کی۔ بھارتی فورسز نے علاقے سے چند نوجوانوں کو بھی گرفتار کر لیا۔
قابض بھارتی فورسز نے ضلع گاندربل میں سرچ آپریشن کے دوران گھروں میں چھاپے مارے اور 1 نوجوان کو بھی حراست میں لیا جب کہ مقبوضہ وادی میں قابض بھارتی فورسز کا سرچ آپریشن تاحال جاری ہے۔
واضح رہے کہ گزشتہ روز راجوڑی میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے بھارتی فوج کے دو اہلکار ہلاک ہوگئے تھے۔