نیو یارک (ڈیلی اردو/اے پی پی) اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوٹریس نے شمالی کوریا کے دوبارہ میزائل اور جوہری تجربات کرنے کے متعلق بیان پر تشویش کا اظہار کیا ہے۔
یہ بات اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل کے ترجمان سٹیفن دوجارک نے اپنے ایک بیان میں کہی۔
انہوں نے کہا کہ سیکرٹری جنرل پرامید ہیں کہ شمالی کوریا سلامتی کونسل کی متعلقہ قرادادوں کے مطابق دوبارہ میزائل اور جوہری تجربات نہیں کرے گا اور عدم پھیلائو عالمی جوہری تحفظ کا بنیادی ستون ہے اور اسے محفوظ بنانا ہو گا۔
انہوں نے کہا کہ سیکرٹری جنرل نے جزیرہ نما کوریا کے جوہری ہتھیاروں کے خاتمے سے متعلق دوبارہ مذاکرات کی حمایت پر زور دیتے ہوئے کہا کہ مستحکم امن کے لیے سفارتی رابطہ ہی واحد حل ہے۔