دارفور (ڈیلی اردو) سوڈان کا فوجی طیارہ مغربی دارفر میں گر کر تباہ ہو گیا، حادثے میں چار بچوں اور 3 ججز سمیت 18 افراد ہلاک ہو گئے۔
طیارہ ملک کے اس حصے میں امداد لے کر جا رہا تھا جہاں خونی جھڑپیں جاری ہیں، ٹیک آف کرنے کے قریب پانچ منٹ بعد تباہ ہوگیا۔
سوڈانی فوج کے ترجمان امیر الحسن نے کہا کہ جاں بحق ہونے والوں میں 7 افراد طیارے کے عملے کے ہیں۔ اس کے علاوہ 3 ججز، آٹھ سویلین جن میں چار بچے بھی شامل ہیں لقمہ اجل بنے۔
تاحال طیارے کے کریش ہونے کی وجہ سامنے نہیں آ سکی ہے۔
امیر الحسن کا کہنا ہے کہ طیارے کے تباہ ہونے سے متعلق تحقیقات جاری ہیں۔
خیال رہے کہ رواں ہفتے سوڈان کے علاقے مغربی دارفور میں ہونے والی جھڑپوں اور تصادم میں قریبا 48 افراد جاں بحق اور 241 زخمی ہوئے ہیں۔