غزہ (ڈیلی اردو) القسام بریگیڈ نے القدس فورس’ کے سربراہ شہید جنرل قاسم سلیمانی اور دیگر کمانڈروں کی عراق میں امریکا کے بزدلانہ حملے میں شہادت کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ فلسطینی قوم قاسم سلیمانی کی خدمات کو کبھی فراموش نہیں کرے گی۔
اسلامی تحریک مزاحمت’حماس’ کے عسکری ونگ کی طرف سے جاری کردہ ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ فلسطینی قوم شہید جنرل قاسم سلیمانی کی مزاحمت کے لیے خدمات کو فراموش نہیں کرے گی۔
انہوں نے پوری زندگی انسانی حقوق، آزادی اور قابض اورغاصب دشمن کے خلاف مزاحمت کے لیے میدان جہاد میں صرف کی، القسام بریگیڈ ان کی جہاد آزادی اور مزاحمت کے لیے خدمات کو شاندار خراج عقیدت پیش کرتا ہے۔
بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ شہید جنرل قاسم سلیمانی کی قضیہ فلسطینی کی حمایت پر مبنی خدمات اور مزاحمت کی حمایت پرمبنی جدو جہد مظلوم فلسطین کے لیے بہترین نمونہ ہے۔