سبی (بیورورپورٹ) ایف سی کی جانب سے تین روزہ سالانہ تبلیغی اجتماع میں شرکت کرنے والوں کوبروقت طبی امداد کے لئے فری میڈیکل کیمپ جاری دوردراز سے آنے والے سینکڑوں افراد مستفید سالانہ اجتماع میں آنے والوں کو صحت کی بہتر سہولیات کی فراہمی کیلئے ایف سی کا کردار نمایاں ہے بیماری سے پاک صحت مند معاشرہ ہی ترقی خوشحالی کا ضامن ہے سیکورٹی کے ساتھ ساتھ انسانیت کی خدمت ہی ہمارا مقصد ہے کمانڈنٹ سبی اسکاؤٹس کرنل وقار احمد چوہدری
تفصیلات کے مطابق آئی جی ایف سی بلوچستان میجر جنرل سید فیاض حسین شاہ کی ہدایات کمانڈنٹ سبی اسکاؤٹس کرنل وقار احمد چوہدری کی زیر نگرانی میں ایف سی (سبی اسکاؤٹس) کی جانب سے تین روزہ سالانہ تبلیغی اجتماع میں شرکت کرنے والوں کر بروقت طبی امداد کی فراہمی کے لئے اجتماع گاہ میں فری میڈیکل کیمپ لگایا گیا جس میں ایف سی کے تربیت یافتہ سرجیکل، میڈئیکل اسپیشلسٹ ڈاکٹرز نے سینکڑوں افراد کا فری چیک آپ کرتے ہوئے فری ادویات فراہم کی گئیں فری میڈیکل کیمپ کے موقع پر کمانڈنٹ سبی اسکاؤٹس کرنل وقار احمد چوہدری و ایف سی کے آفیسران نے سیکورٹی کی صورت ھال کا جائزہ بھی لیا۔
اس موقع پر انہوں نے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ سبی اسکاؤٹس نے ہمیشہ عوام کی فلاح وبہبود کے لئے بلا رنگ ونسل خدمت کو اپنا مقصد بنایا سالانہ اجتماع میں لاکھوں افراد کی سبی آمد سے ان کی سیکورٹی کو بہتر بنانے کے لئے جہاں ضلعی انتظامیہ نے اپنا رول پلے کیا وہاں آئی جی ایف سی بلوچستان کی ہدایات پر سبی اسکاؤٹس نے حفاظتی اقدامات کے ساتھ ساتھ آنے والے لوگوں کی صحت کو بہتر بنانے اور بروقت علاج معالجے کے لئے اجتماع گاہ میں فری میڈیکل کیمپ لگایا جس کا مقصد لوگوں کر بروقت علاج کی سہولت فراہم کرنا ہے فری میڈیکل کیمپ سے لاکھوں افراد مستفید ہوئے جو ہمارے لئے بڑی اہمیت کا حامل ہے ہمارا مقصد عوام کی جان ومال کی حفاظت کے ساتھ ساتھ ان کی صحت کی بھی حفاظت ہے جس کے لئے ہم نے اپنا کردار احسن انداز سے سرانجام دیا۔
اس موقع پرتین روزہ سالانہ تبلیغی اجتماع میں آنے والے لوگوں کو کہنا تھا جس بہادری کے ساتھ پاک افواج ایف سی بلوچستان نے سرزمین بلوچستان کی حفاظت کرنے کے ساتھ ساتھ بیمار انسانیت کی خدمات کررہی ہیں قابل صد تعریف ہیں ایسے فری میڈیکل کیمپ اجتماع میں آنے والے لاکھوں افراد کیلئے نعمت سے کم نہیں لوگوں کو چاہیے کہ وہ ایسی سہولیات سے زیادہ سے زیادہ فائدہ اٹھائیں اپنا فری چیک آپ کرائیں