تہران (ڈیلی اردو/ارنا) ایران کے صدر ڈاکٹر حسن روحانی نے پاسداران انقلاب کے کمانڈر قدس جنرل قاسم سلیمانی کی شہادت پر گہرے رنج و غم کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ شہید سلیمانی عزت و استقامت کے علمبردار تھے جن کا پرچم تا ابد سربلند رہے گا۔
پرچم عزت و پایداری سردار قاسم سلیمانی در دفاع از تمامیت ارضی کشور و مبارزه با تروریسم و افراطگرای در منطقه بر افراشته خواهد ماند، و مسیر پر افتخار مقاومت در برابر زیادهخواهیهای آمریکا با قوت بیشتر تداوم خواهد یافت. بیتردید ملت بزرگ ایران انتقام این جنایت هولناک را خواهد گرفت.
— حسن روحانی (@Rouhani_ir) January 3, 2020
ایرانی نیوز ایجنسی ارنا کے مطابق حسن روحانی نے جمعہ کے روز اپنے ایک پیغام میں امریکہ کے ذریعہ جنرل قاسم سلیمانی اور اس کے ساتھیوں کی شہادت پر اظہار تعزیت کرتے ہوئے کہا کہ ہم یقین رکھتے ہیں کہ اس عظیم شہید کا پرچم اسلام کے سپاہیوں کے ہاتھ قائم رہے گا۔
انہوں نے کہا کہ قاتل امریکہ کے ذریعہ اسلام اور ایران کے عظیم اور بہادر کمانڈر جنرل قاسم سلیمانی اور ان کے متعدد ساتھیوں خصوصا ابو مہدی المہندس کی شہادت نے ایرانی قوم اور اقوام عالم کے ضمیر کو جھنجھوڑا کر کے عظیم ایرانی عوام اور دیگر آزاد اقوام کا امریکی انتہا پسندی کے مقابلہ کرنے اور اسلامی اقدار کے دفاع کے لئے عزم کو دوگنا کردیا ہے۔
حسن روحانی نے کہا کہ یہ بزدلانہ دہشت گردی خطے میں امریکہ کی تنہائی کی علامت ہے اور امریکہ نے تمام انسانی اور بین الاقوامی قوانین کی پامالی کے ساتھ اس ملک کی کالی کتاب میں ایک اور صفحہ شامل کیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ عظیم ایرانی قوم اور خطے کی دیگر اقوام امریکہ کے وحشیانہ قتل کا بدلہ لیں گی۔
عراقی میڈیا کے مطابق، ایرانی پاسداران انقلاب فورس کی القدس بریگیڈ کے کمانڈر اور عراقی شیعہ رضاکار فورسز کے عبوری کمانڈر، عراقی پاپولر موبلائزیشن فورسز کے نائب سربراہ ابو مہدی المہندس، جو بغداد کے ہوائی اڈے سے دو کاروں میں الگ الگ روانہ ہو رہے تھے، پر حملہ کر کے ان کو شہید کردیا گیا۔