واشنگٹن (ڈیلی اردو) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ جنرل قاسم سلیمانی ہزاروں امریکیوں کی ہلاکت کا ذمہ دار ہے اس لیے قدس فورس کے سربراہ کو بہت پہلے ہی قتل کر دینا چاہیے تھا۔
عراقی دارالحکومت بغداد میں امریکی ڈرون حملے میں پاسداران انقلاب کی قدس فورس کے سربراہ قاسم سلیمانی کی شہادت کے فوری بعد صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ٹویٹر پر ملکی پرچم کو بغیر کسی کیپشن کے ساتھ ٹویٹ کر کے کامیابی کا علامتی اظہار کیا۔
— Donald J. Trump (@realDonaldTrump) January 3, 2020
بعد ازاں جنرل قاسم کی شہادت کی تصدیق کے بعد اپنی ایک اور ٹویٹ میں صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا قدس فورس کے سربراہ پر امریکی شہریوں کو قتل اور زخمی کرنے کا الزام عائد کرتے ہوئے کہنا تھا کہ میجر جنرل قاسم سلیمانی کو بہت پہلے ہی قتل کر دینا چاہیے تھا جو مزید امریکیوں کو مارنے کی سازش کر رہا تھا لیکن پکڑا گیا۔
….of PROTESTERS killed in Iran itself. While Iran will never be able to properly admit it, Soleimani was both hated and feared within the country. They are not nearly as saddened as the leaders will let the outside world believe. He should have been taken out many years ago!
— Donald J. Trump (@realDonaldTrump) January 3, 2020
امریکی صدر نے مزید لکھا کہ جنرل قاسم سلیمانی ایران میں بھی نفرت کی علامت تھا حال میں حکومت مخالف ہونے والے مظاہروں کو طاقت سے کچلا اور کئی مظاہرین کو قتل کیا، اسی لیے ایران میں قاسم کی ہلاکت پر اندرون ملک اتنا غم نہیں جتنا بیرون ملک دکھایا جارہا ہے۔