واشنگٹن (ڈیلی اردو) ایران نے امریکا پر جوابی حملہ کرتے ہوئے امریکی محکمہ ہوم لینڈ سیکیورٹی کی ویب سائٹ کو ہیک کرلیا ہے۔
امریکی میڈیا کے مطابق امریکی محکمہ ہوم لینڈ سیکیورٹی کی فیڈرل ڈیپوزیٹری لائبریری پروگرام کی ویب سائٹ کو ہیک کیا گیا اور ہیکرز نے ویب سائٹ پر ایرانی سپریم لیڈر آیت اللہ خامنہ ای کی تصویر اور ایرانی پرچم لگا دیا ہے۔
BREAKING: A US government website has been hacked by Iranian group
— The Spectator Index (@spectatorindex) January 5, 2020
امریکی میڈیا کے مطابق ہیکرز کی جانب سے پیغام میں لکھا گیا کہ ایران کی سائبر طاقت کا یہ صرف چھوٹا سا مظاہرہ ہے۔
امریکی خبر رساں ادارے کے مطابق ایرانی ہیکر گروپ نے امریکا کی بڑی ویب سائٹ کو ہیک کر لیا ہے۔ یہ خبر امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے ٹوئیٹس کے کچھ ہی دیر بعد ملی ہے، امریکی صدر نے اپنے ٹوئیٹس میں کہا تھا کہ ایران کی 52 سائٹس امریکا کے نشانے پر ہیں، جن میں ایران اور ایرانی ثقافت سے متعلق اہم ترین سائٹس شامل ہیں۔
BREAKING: U.S. government website operated by the Federal Depository Library Program hacked and defaced by "Iranian hackers" pic.twitter.com/PtkLL9qovT
— BNO News (@BNONews) January 5, 2020
ایک غیر ملکی میڈیا سائیٹ کے مطابق امریکا کی ہیک ہونے والی ویب سائٹ کے پیچھے ایرانی گروپ ہے۔
ایک اور غیر ملکی صحافی سٹیفن ملر نے ٹوئیٹ کیا ہے کہ ایران کی انتقامی کارروائی کا مقصد ہمیں یہ بتانا ہے کہ ہماری تمام سرکاری ویب سائٹ کتنی پرانی ہیں۔
Iran’s retaliation is to show us just how outdated all of our government websites are.
— Stephen L. Miller (@redsteeze) January 5, 2020
اس خبر کی مخلتف ذرائع سے تشہیر ہو رہی ہے لیکن ابھی تک امریکی حکومت کی جانب سے کوئی بیان جاری نہیں کیا گیا۔
ایک اور ٹوئیٹر صارف نے ٹوئٹ کیا ہے کہ امریکی حکومت کی ویب سائٹ ایران سائبر سکیورٹی گروپ نے ہیک کرکے آف کر دی ہے۔ ہیکرز نے ویب سائٹ کو ہیک کرنے کے بعد اسے مکمل طور پر تبدیل کر دیا ہے۔
US government website hacked and taken offline by “Iran Cyber Security Group” https://t.co/JcSULhH3LT pic.twitter.com/qoXKLvzSBa
— Joel Franco (@OfficialJoelF) January 5, 2020
ویب سائٹ پر ایرانی سپریم لیڈر آیت اللہ خامنہ ای کی تصویر لگا دی گئی ہے جبکہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی تصویر کو خوفناک انداز میں دکھایا گیا ہے۔ تصویر میں دکھایا گیا ہے کہ ویب سائٹ کو ہیک کرنے کا مطلب ایران کی جانب سے ڈونلڈ ٹرمپ کی گال پر مکا ہے۔ اس کے علاوہ یہ بھی لکھا ہوا ہے کہ یہ اسلامی ریپبلک ایران کی طرف سے پیغام ہے۔