24

سردی کی لہر: پنجاب حکومت کا سکولوں کی چھٹیوں میں 12 جنوری تک توسیع کا اعلان

لاہور (ڈیلی اردو) حکومت نے آج ایک دن سکول کھلنے کے بعد مزید چھٹیوں کا اعلان کر دیا، موسم کی شدت کو مدنظر رکھتے ہوئے چھٹیاں 12 جنوری تک بڑھا دی گئی ہیں، پنجاب بھر میں سرکاری و نجی سکولز کل سے بند رہیں گے۔

پنجاب میں سردی کی لہر، حکومت نے مزید 6 چھٹیوں کا اعلان کر دیا۔

وزیر سکول ایجوکیشن مراد راس نے کہا ہے کہ پنجاب بھر کے سکول کل سے بند رہیں گے، 13 جنوری سے سکول دوبارہ کھولے جائیں گے۔

یاد رہے اس سے قبل سکولوں کو آج کھول دیا گیا تھا تاہم حکومت نے سردی میں شدت کے سبب فیصلہ بدلتے ہوئے مزید چھٹیوں کا فیصلہ کیا۔

Share on Social

اپنا تبصرہ بھیجیں