واشنگٹن (ڈیلی اردو) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ ایران پر کسی حملے کے لیے انہیں امریکی کانگریس کی منظوری درکار نہیں۔
غیر ملکی خبررساں ادارے کے مطابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ٹوئٹر پر اپنے تازہ بیان میں ڈیمو کریٹس سمیت ناقدین کو جواب دیتے ہوئے کہا کہ ان کے بیانات ہی کانگریس کے لیے نوٹی فکیشن کی حیثیت رکھتے ہیں۔
These Media Posts will serve as notification to the United States Congress that should Iran strike any U.S. person or target, the United States will quickly & fully strike back, & perhaps in a disproportionate manner. Such legal notice is not required, but is given nevertheless!
— Donald J. Trump (@realDonaldTrump) January 5, 2020
عراق سے امریکی فوج کو نکلنے پر مجبور کیا گیا تو عراق پر سخت پابندیاں لگائیں گے۔