قاسم سلیمانی کے جنازے میں ترکی، فلسطین اور افغانستان سمیت غیر ملکی سفیروں کی شرکت

تہران (ڈیلی اردو/ ارنا) ایران میں تعینات غیرملکی سفیروں نے شہید جنرل قاسم سلیمانی اور ان کے ساتھیوں کے جنازے میں شرکت کی۔

تفصیلات کے مطابق، پیر کی صبح ایرانی دارالحکومت تہران میں القدس فورس کے کمانڈر شہید جنرل قاسم سلیمانی اور ان کے ساتھیوں کی نماز جنازہ قائد انقلاب حضرت آیت اللہ خامنہ ای کی امامت میں ادا کی گئی۔

اس موقع پر صدر مملکت، اسپیکر پارلیمنٹ، چیف جسٹس سمیت اعلی عسکری قیادت، حکومتی شخصیات اور لاکھوں شہریوں نے نماز جنازہ میں موجود تھے۔

نماز جنازہ میں فلسطین، ترکی، افغانستان، عراق، شام، ازبکستان، جمہوریہ آذربائیجان، عمانی مشیر، گیانا بساؤ اور کینیا کے سفیروں نے پاسداران انقلاب کے کمانڈر قدس فورس جنرل قاسم سلیمانی اور ان کے ساتھیوں کے جنازے میں شرکت کی۔

شہید قاسم سلیمانی کے جسم خاکی کو منگل کے روز اپنے آبائی علاقے صوبے کرمان میں سپرد خاک کیا جائے گا۔

یاد رہے کہ جمعہ کی علی الصبح کو عراق کے دارالحکومت بغداد کے ایئرپورٹ پر امریکہ کی جانب سے راکٹ حملے کیے گئے جس کے نتیجے میں پاسداران انقلاب کے کمانڈر قدس جنرل قاسم سلیمانی سمیت عراق کی عوامی رضاکار فورس الحشد الشعبی کے ڈپٹی کمانڈر ابو مہدی المہندس شہید ہوگئے۔

Share on Social

اپنا تبصرہ بھیجیں