قاسم سلیمانی کی شہادت: امریکا مجھے بھی ڈرون طیارے سے نشانہ بنا سکتا ہے، مہاتیر محمد

کوالالمپور (ڈیلی اردو) ملائیشیا کے وزیراعظم مہاتیر محمد نے مسلمان ممالک سے کہا ہے کہ وہ بیرونی خطرات کا مقابلہ اور ان سے محفوظ رہنے کے لیے متحد ہو جائیں۔ کوئی بھی محفوظ نہیں اور کسی کی کہی ہوئی سخت بات کسی کو اگر پسند نہیں آتی تو وہ کسی دوسرے ملک کے ڈرون حملے میں شہید ہو سکتا ہے۔ ان کی سچی باتیں پسند نہ آنے کی صورت میں شاید انہیں بھی ڈرون حملے کا نشانہ بنا دیا جائے۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطاق انہوں نے یہ کلمات ایرانی جنرل قاسم سلیمانی کی ایک امریکی حملے میں شہید کے تناظر میں کہے۔ دنیا کے معمر ترین وزیراعظم نے صحافیوں کے ساتھ گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ مسلمان ملکوں میں اتحاد و اتفاق پیدا کرنا وقت کی ضرورت ہے۔

انہوں نے یہ بھی کہا کہ کوئی بھی محفوظ نہیں اور کسی کی کہی ہوئی سخت بات کسی کو اگر پسند نہیں آتی تو وہ کسی دوسرے ملک کے ڈرون حملے میں شہید ہو سکتا ہے۔

مہاتیر محمد کے مطابق ان کی سچی باتیں پسند نہ آنے کی صورت میں شاید انہیں بھی ڈرون حملے کا نشانہ بنا دیا جائے۔

Share on Social

اپنا تبصرہ بھیجیں