پشاور(نیوز ڈیسک)انسدادی دہشت گردی عدالت نے دہشتگرد تنظیم داعش کیساتھ مبینہ روابط کے الزام میں گرفتار ملزم کو بری کردیا،میاں سلیمان شاہ ایڈوکیٹ نے ملزم کیجانب سے کیس کی پیروی کی،
استغاثہ کیمطابق ملزم صحبت خان سکنہ باڑہ پر الزام تھا کہ اسکے بین الاقوامی دہشت گرد تنظیم کیساتھ مبینہ روابط تھے، جس پر تقریباً چھ سال قبل اسے گرفتار کرکے سیکورٹی فورسز نے خیبرکی انتظامیہ کو حوالے کردیاجبکہ خیبر انتظامیہ نے ملزم کو 25سال قید کی سزا تجویز کی، جسکے خلاف ملزم نے اے ٹی سی پشاور کی عدالت میں بریت کی اپیل دائر کی اور فاضل جج نے کیس پر سماعت مکمل ہونے کے بعد ملزم کوالزامات سے بری الذمہ قراردیتے ہوئے اسے بری کرنے کے احکامات جاری کردیئے ۔