اسرائیل پر حملہ ہوا تو بھرپور جواب دیں گے، نیتن یاہو

یروشلم (ڈیلی اردو/نیوز ایجنسی) اسرائیلی وزیراعظم نے کہا ہے کہ ایران کی جانب سے کسی بھی حملے کی صورت میں بھرپور جواب دیا جائیگا، ہمارا ملک امریکا کے ساتھ کھڑا ہے۔

اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو نے ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ایران کی جانب سے حملے کے بیان پر گیڈر بھبکی دیتے ہوئے کہا ہےکہ اگر ایران نے اسرائیل پر کسی بھی قسم کا کوئی حملہ کیا تھا اس کا بھرپور جواب دیا جائیگا، نیتن یاھو نے قاسم سلیمانی پر بے شمار بے گناہوں کی ہلاکت کا الزام لگاتے ہوئے کہا ہے کہ قاسم سلیمانی کی ہلاکت پر امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو مبارکباد کے مستحق ہیں ۔

واضح رہے کہ 8 جنوری کو علیٰ الصبح ایران نے امریکا سے جنرل قاسم سلیمانی کے قتل کا بدلہ لینے کیلئے عراق میں موجود اس کے فوجی اڈوں پر میزائلوں سے حملے کئے ہیں، ایران کے وزیر خارجہ جواد ظریف کا کہنا ہے کہ ان حملوں میں 80 امریکی مارے گئے ہیں۔اس وقت صورتحال انتہائی کشیدہ ہے۔

ایران نے مزید کسی بھی کارروائی پر زیادہ بڑے حملوں کی دھمکی دے رکھی ہے، جبکہ امریکی مفادات کے ساتھ ساتھ اسرائیل اور دبئی پر حملوں کا بھی عندیہ دیا ہے۔

Share on Social

اپنا تبصرہ بھیجیں