بلوچستان: کوئٹہ مسجد میں خودکش حملے کی ذمہ داری داعش نے قبول کر لی

اسلام آباد (ش ح ط) عالمی دہشت گرد تنظیم داعش نے پاکستان کے صوبے بلوچستان کے دارالحکومت کوئٹہ کے نواحی علاقے غوث آباد میں مسجد میں ہونے والے خودکش حملے کی ذمہ داری قبول کرلی۔ عماق نیوز ایجنسی کی جانب سے حملہ آور کی تصویر اور نام بھی جاری کیا۔

تفصیلات کے مطابق عالمی دہشت گرد تنظیم داعش نے بیان جاری کیا ہے انکے ایک مجاہد ابو جراح البلوچی نے آج بلوچستان کے دارالحکومت کوئٹہ کے علاقے غوث آباد میں افغان طالبان کے اہم اجلاس کے دوران خودکش حملہ کیا ہے جس میں مقامی ڈی ایس پی امان اللہ خان اور افغان طالبان کے اہم رہنماؤں سمیت 20 سے زائد افراد شہید جبکہ 40 کے قریب زخمی ہوگئے ہیں۔ داعش نے خودکش حملے کی ذمہ داری قبول کرنے کے بعد اب بمبار کی تصویر بھی جاری کر دی ہے۔

سیکورٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ دھماکا سیٹلائیٹ ٹاﺅن پولیس اسٹیشن میں واقع مدرسہ دارالعلوم الشرعیہ کے مسجد کے اندر نماز مغرب کے دوران ہوا۔ ذرائع کے مطابق دھماکہ نماز مغرب کی دوسری رکعت کی ادائیگی کے دوران ہوا۔

جبکہ دوسری جانب آزاد ذرائع کے مطابق آج ہونے والے خودکش حملے میں افغان طالبان کے اہم رہنما مولوی شیخ عبدالحکیم بھی ہلاک ہوئے ہیں۔ جبکہ حملے میں انکے دو بیٹے قدرت اللہ اور عبدالغفور زخمی ہوئیں۔

دریں اثناء افغان طالبان کے ترجمان ذبیع اللہ مجاہد نے اپنے معروف سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹیوٹر پر حملے میں اپنے کسی اہم رہنما کی ہلاکت کی تردید کی ہے اور کہا ہے کہ حملے کے وقت کسی بھی قسم کا اہم اجلاس جاری نہیں تھا اس حوالے سے سامنے آنی والی اطلاعات افواہوں پر مبنی ہیں۔

Share on Social

اپنا تبصرہ بھیجیں