افغانستان: نیٹو قافلے پر بم حملے میں دو امریکی فوجی ہلاک، 2 زخمی

کابل (ڈیلی اردو/نیوز ایجنسیاں) افغانستان میں امریکہ کے فوجی قافلے پر بم حملہ کیا گیا ہے تاہم اس میں ہونے والے کسی بھی قسم کے نقصان کی تفصیلات سامنے نہیں آ سکی ہیں۔

نیٹو نے بم حملے میں دو امریکی فوجیوں کی ہلاکت جبکہ دو کے زخمی ہونے کی تصدیق کردی۔ نیٹو نے ایک بیان میں کہا ہے کہ امریکی محکمے کی دفاعی پالیسی کے مطابق کارروائی کے دوران مارے گئے امریکی فوجیوں کے نام 24 گھنٹوں تک نہیں بتائے جائیں گے، جب تک کہ اس سلسلے میں مارے گئے فوجیوں کے رشتے دار کو اطلاع نہیں دے دیا جاتا۔

برطانوی خبر رساں ادارے ‘رائٹرز’ کے مطابق افغانستان کے جنوبی صوبے قندھار میں ہفتے کو ایک آئی ای ڈی (ائمپروائز ایکسپلوسیو ڈیوائس) کے دھماکے کی زد میں امریکہ فوج کا قافلہ نشانہ بنا۔

اس دھماکے کی ذمہ داری افغان طالبان نے قبول کیا ہے۔

خبر رساں ایجنسی ‘رائٹرز’ نے قندھار میں موجود افغان حکام کے حوالے سے رپورٹ کیا کہ یہ دھماکہ ضلع ڈھنڈ میں ہو۔ دھماکے کی زد میں امریکی فوج کی ایک عسکری گاڑی آئی۔

فرانسیسی خبر رساں ادارے ‘اے ایف پی’ کے مطابق پولیس کے صوبائی سربراہ جمال ناصر بارک زئی کا کہنا تھا کہ غیر ملکی افواج قندھار کے ہوائی اڈے کے قریب گشت کر رہی تھی جب وہ دھماکے کی زد میں آئیں۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ غیر ملکی افواج نے اس علاقے کو گھیرے میں لے لیا تھا اس وجہ سے جانی نقصان کے حوالے سے معلومات موجود نہیں ہیں۔

نیٹو کے ایک ترجمان نے واقعے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ صورت حال کا جائزہ لیا جا رہا ہے۔

دوسری جانب طالبان کے ترجمان ذبیح اللہ مجاہد نے دعویٰ کیا ہے کہ دھماکے میں غیر ملکی فوج کا گاڑی مکمل طور پر تباہ ہوئی۔

ذبیح اللہ مجاہد نے مزید کہا کہ دھماکے سے گاڑی میں موجود تمام فوجی ہلاک ہوئے۔

Share on Social

اپنا تبصرہ بھیجیں