پاک فوج بھارت کی کسی بھی جارحیت کا جواب دینے کیلئے تیار ہے: میجر جنرل آصف غفور

راولپنڈی (ڈیلی اردو) پاک فوج کے ترجمان میجر جنرل آصف غفور نے بھارتی آرمی چیف کی ہرزہ سرائی کے ردعمل میں کہا ہے کہ پاک فوج بھارت کی کسی بھی جارحیت کا جواب دینے کے لیے تیار ہے۔

بھارتی آرمی چیف کی گیدڑ بھبکی کے ردعمل میں پاک فوج کے ترجمان میجر جنرل آصف غفور کا کہنا ہے کہ بھارتی آرمی چیف کا لائن آف کنٹرول (ایل او سی) پار فوجی کارروائی کے بیانات گیدڑ بھبکی ہیں، بھارتی آرمی چیف کا بیان اندرونی خلفشار سے توجہ ہٹانے کی کوشش ہے۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان کی مسلح افواج بھارت کی کسی بھی جارحیت کا جواب دینے کے لیے تیار ہیں۔

یاد رہے کہ بھارتی آرمی چیف کا عہدہ سنبھالنے کے بعد نئی دہلی میں جنرل منوج مکنڈ نروانے نے اپنی پہلی میڈیا بریفنگ میں پرانا بھارتی راگ الاپتے ہوئے کہا کہ پارلیمانی قرارداد ہے کہ پورا کشمیر بھارت کا حصہ ہے۔

جنرل منوج مکنڈ نروانے کا کہنا تھا کہ آزاد کشمیر سے متعلق پارلیمنٹ سےجب بھی حکم ملا ہم مناسب کارروائی کریں گے۔

Share on Social

اپنا تبصرہ بھیجیں