کلکتہ (ڈیلی اردو) بھارت میں اندورن ملک چلنے والی پرواز کے دوران ایک خاتون مسافر نے اپنے جسم میں بندھے بم کو دھماکے سے اُڑانے کی دھمکی دیکر ہنگامی لینڈنگ کرا دی۔
بھارتی میڈیا کے مطابق ایئر ایشیا کی کلکتہ سے ممبئی جانے والی پرواز کی 25 سالہ خاتون مسافر نے ایئر ہوسٹس کو ایک تحریری پیغام پائلٹ کو پہنچانے کو کہا، تحریری پیغام میں خاتون نے دھمکی دی تھی کہ اس کے جسم پر بم بندھا ہوا ہے جسے وہ کسی بھی وقت دھماکے سے اُڑا کر طیارے کو تباہ کر سکتی ہے۔
Air Asia: Air Asia flight operating from Kolkata to Mumbai made mid-air turn back for precautionary landing after a passenger reported carrying explosives&warned of dire consequences. Air Asia India operations coordinated with Kolkata ATC to initiate immediate landing in Kolkata. pic.twitter.com/HDBbJ837sF
— ANI (@ANI) January 12, 2020
خاتون کی دھمکی پر طیارے کے پائلٹ نے کنٹرول روم کو اطلاع دی اور طیارے کو پرواز کے 40 منٹ بعد ہی واپس کلکتہ ایئرپورٹ پر ہنگامی لینڈنگ کرنا پڑی جہاں خاتون مسافر کو حراست میں لے لیا گیا تاہم اُن سے کسی قسم کا بارودی مواد برآمد نہیں ہوا۔ خاتون کی شناخت موہینی مندول کے نام سے ہوئی ہے۔
طیارے کو تلاشی کے بعد اڑان بھرنے کی اجازت دے دی گئی اور اسپیشل سیکیورٹی فورس نے دھمکی دینے والی خاتون کو مقامی پولیس کے حوالے کردیا ہے تاحال خاتون کے اس خطرناک عمل کی وجوہات سامنے نہیں آسکی ہیں۔ اس حوالے سے تفتیشی عمل جاری ہے۔