قطری امیر کی ایرانی سپریم لیڈر آیت اللہ خامنہ ای سے اہم ملاقات

تہران (ڈیلی اردو/ارنا) ایران کے دورے پر آئے ہوئے قطری امیر نے اتوار کے روز قائد اسلامی انقلاب و سپریم کمانڈر آیت اللہ العظمی سید علی خامنہ ای کے ساتھ ملاقات کی۔

ایرانی خبر رساں ایجنسی ارنا کے مطابق سپریم لیڈر ایران نے قطری امیر کے ساتھ ایک ملاقات میں فرمایا ہے کہ امریکہ اور اس کے رفقائے کار کی فسادات خطے کی ابتر صورتحال کی اصل وجہ ہے اور اس پر قابو پانے کے لئے خطی ممالک میں قریبی تعاون ناگزیر ہے۔

سپریم کمانڈر آیت اللہ خامنہ ای نے اتوار کے روز ایران کے دورے پر آئے ہوئے امیر قطر شیخ تمیم بن حمد آل ثانی کیساتھ ایک ملاقات میں گفتگو کرتے ہوئے کیا۔

انہوں نے مزید فرمایا کہ اسلامی جمہوریہ ایران اور صدر مملکت نے بارہا علاقائی ممالک کیساتھ گہرے اور قریبی تعلقات پر دلچسبی کا اظہار کردیا ہے۔

انہوں نے خطے کی نامناسب صورتحال پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ خطی حالیہ صورتحال کی وجہ وجہ امریکہ اور اس کے اتحادی کے فسادات ہیں جن کیخلاف مقابلہ کرنے کا واحد طریقہ علاقائی ممالک کے درمیان تعاون ہے۔

انہوں نے ایران اور قطر کے درمیان اچھے سیاسی تعلقات پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ دونوں ملکوں کے اقتصادی تعلقات کی سطح ناقابل قبول ہے اور ایران اور قطر کے درمیان باہمی تعاون میں مزید اضافہ ہونا ہوگا۔

اس ملاقات میں اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر ڈاکٹر حسن روحانی بھی شریک تھے۔

اس موقع پر امیر قطر نے ایرانی سپریم لیڈر کیساتھ ملاقات سے اپنی مسرت کا اظہار کرتے ہوئے خطی صورتحال کو دشوار قرار دے دیا۔

انہوں نے کہا کہ ہم علاقائی تعاون کے فروغ کی تجویز سے اتفاق کرتے ہیں اور ہمارا یقین ہے کہ علاقائی ممالک کے درمیان جامع مذاکرات کی ضرورت ہے۔

امیر قطر نے تہران میں اپنی حالیہ ملاقاتوں پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ تقریبا آئندہ تین مہینوں کے دوران ایران اور قطر کے مشترکہ تعاون کمیشن کا قیام عمل میں آئے گا جس سے دونوں ملکوں کے اقتصادی تعلقات کو فروغ مل جائے گا۔

انہوں نے قطر مخالف پانبدیوں کے دوران اسلامی جمہوریہ ایران کی حمایت کا شکریہ بھی ادا کیا۔

Share on Social

اپنا تبصرہ بھیجیں