سلامتی کونسل کا اجلاس: چین اور روس کا مقبوضہ کشمیر کی صورتحال پر تشویش کا اظہار

نیو یارک (ڈیلی اردو) اقوامِ متحدہ میں سلامتی کونسل کے اجلاس میں چین اور روس نے مقبوضہ کشمیر کی صورتحال پر تشویش کا اظہار کر دیا۔

تفصیلات کے مطابق اقوام متحدہ کے اہم اجلاس میں چین اور روس نے مقبوضہ کشمیر کی صورتحال پر تشویش کا اظہار کردیا۔ اقوام متحدہ میں چین اور روس کے مستقل مندوب نے پاکستان اور بھارت کے درمیان مذاکرات سے معاملے کے حل پر زور دیا ہے۔

کشمیر کے معاملے پر سلامتی کونسل کے بعد میڈیا سے گفتگو میں چین کے مستقل مندوب نے کہا مقبوضہ کشمیر کی زمینی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

وزیراعظم عمران خان نے سیکیورٹی کونسل سے مقبوضہ کشمیر کی صورتحال کا نوٹس لینے کا مطالبہ کیا تھا، پاکستان مسئلہ کشمیر ہر سطح پر اٹھاتا ہے، کشمیر ہمیشہ سےسلامتی کونسل کے ایجنڈے میں شامل ہے، چین کا کشمیر کے معاملے پر مؤقف بالکل واضح ہے۔

اجلاس میں دونوں ممالک کے مابین بڑھتی کشیدگی کے حوالے سے دنیا کو خبردار کیا، اجلاس سے مذاکرات کے لیے دونوں ملکوں کی حوصلہ افزائی ہوگی۔

اقوام متحدہ میں روس کے قائم مقام مستقبل مندوب دمتری پولیانسکی نے ٹوئٹر پیغام میں لکھا کہ روس پاکستان اور بھارت کے تعلقات معمول پر لانے کا خواہاں ہے، امید کرتے ہیں کہ شملہ معاہدے اور لاہور اعلامیے کی بنیاد پر دو طرفہ کوششوں کے ذریعے دونوں ملکوں کے اختلافات دور ہوجائیں گے۔

Share on Social

اپنا تبصرہ بھیجیں