غزہ (ڈیلی اردو) فلسطین کے علاقے غزہ کی پٹی پر اسرائیلی جنگی طیاروں کی طرف سے متعدد اہداف پر بم باری کی گئی جس کے نتیجے میں متعدد عمارتوں کو نقصان پہنچا ہے تاہم بمباری کے نتیجے میں کسی قسم کے جانی نقصان کی کوئی اطلاع نہیں ملی۔
مرکز اطلاعات فلسطین کے مطابق صہیونی فوج کے جنگی طیاروں نے بدھ اور جمعرات شمال مغربی غزہ میں السفینہ کے مقام پر متعدد میزائل داغے۔ ان میزائل حملوں کے نتیجے میں غیر معمولی دھماکے ہوئے۔
ادھر شمالی غزہ میں شہری دفاع کے مرکز پر اسرائیلی فوج کی بمباری میں عمارت کو نقصان پہنچا۔
ایک فیلڈ آبزر ور نے بتایا کہ غزہ کی پٹی میں فلسطینی مزاحمت کاروں کی طرف سے اسرائیلی طیاروں پر شدید فائرنگ کی گئی۔
ہفتے کی شام اسرائیلی فوج نےدعویٰ کیا تھا کہ غزہ کی پٹی سے داغے گئے تین میزائل قریبی یہودی کالونیوں میں گرے ہیں۔
قابض فوج کی طرف سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ غزہ سے چار میزائل داغے گئے۔