لاہور (ڈیلی اردو رپورٹ) مہنگائی میں پسی عوام پر کا ایک اور وار۔ چکی آٹا 6 روپے فی کلو مہنگا کر دیا گیا۔
ملک بھر میں روز بروز مہنگائی میں اضافہ ہوتا جا رہا ہے اور مہنگائی میں پسی عوام پر کا ایک اور وار کر دیا گیا ہے۔ چکی آٹا 6 روپے فی کلو مہنگا کر دیا گیا۔
حکام آٹا چکی ایسوی ایشن کے مطابق چکی آٹے کی قیمت 64 روپے سے بڑھا کر 70 روپے مقرر کر دی گئی ہے۔ آٹا چکی ایسوسی ایشن کا مزید کہنا تھا کہ قیمت میں اضافہ گندم کی قیمت میں فی من اضافہ کے بعد کیا گیا ہے۔
پنجاب میں چکی مالکان نے آٹے کی قیمت میں چھ روپے فی کلو اضافہ کردیا جس کے بعد قیمت 64 روپے سے بڑھ کر 70 روپے فی کلو ہوگئی ہے۔ چکی مالکان نے نئی قیمتوں کا نوٹیفکیشن جاری کردیا جس کا اطلاق آج سے کیا جارہا ہے۔
اس حوالے سے چکی اونرز ایسوسی ایشن کا کہنا ہے کہ حکومت نے چکی مالکان کو کوئی ریلیف نہیں دیا۔ حکومت اگر فلور ملز کی طرح سبسڈی دے گی تو قیمت کم کردیں گے۔
پنجاب کے علاوہ کراچی میں بھی چکی کا آٹا 2 روپے کلو مزید مہنگا کردیا گیا اور 66 روپے میں فروخت ہونے لگا۔
کراچی میں 10 کلو آٹا 660 روپے سے 700 روپے میں فروخت ہو رہا ہے، گزشتہ 5 ماہ میں 10 کلو آٹا 250 روپے تک مہنگا ہوا۔
سندھ کے دوسرے بڑے شہر حیدر آباد میں بھی آٹے کی قیمت تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی، جہاں چند روز میں 10 کلو آٹے کا تھیلا 640 روپے کا ہو گیا۔
فیصل آباد میں سرکاری کوٹے پر آٹا چکیوں کو گندم کی فراہمی بند ہوگئی ہے۔
بلوچستان کے صوبائی حکومت کوئٹہ میں 20 کلو آٹے کا تھیلا 1100 روپے میں فروخت ہو رہا ہے۔
خیبر پختونخوا کے ضلع سوات کے علاقے کانجو میں 6 روپے میں ملنے والی سستی روٹی بھی بند ہو گئی۔
رواں ہفتے کے شروع میں چکی کا آٹا 60 سے بڑھ کر 64 روپے ہوا تھا۔ چکی مالکان کا کہنا ہے کہ چند دنوں میں آٹا 68 سے 70 روپے فی کلو تک بھی جا سکتا ہے۔
اوپن مارکیٹ میں بھی 100 کلو گندم کی بوری 700 روپے تک مہنگی کردی گئی۔
ڈیلرز کے مطابق آٹے کی قیمت میں اضافے کے بعد اوپن مارکیٹ میں گندم کی قیمت 4800 سے بڑھ کر 5500 روپے تک جاپہنچی جب کہ چکی مالکان کو گندم کی 100 کلو بوری 5600 روپے تک فروخت ہونے لگی۔