مقبوضہ بیت المقدس (ڈیلی اردو) اسرائیلی ہیلی کاپٹروں نے تازہ کارروائی کرتے ہوئے چوبیس گھنٹوں کے دوران غزہ پر دو مرتبہ بمباری کی۔
فلسطینی میڈیا کے مطابق اسرائیلی ہیلی کاپٹروں نے غزہ کی پٹی کے شمالی حصے میں بمباری کی جس میں کومبیٹ ہیلی کاپٹروں نے حماس کے ٹھکانوں کو نشانہ بنایا۔
مقامی میڈیا کے مطابق اسرائیل نے دعویٰ کیا ہے کہ حملے اس وقت کیے گئے جب غزہ کی طرف سے بارودی مواد سے بھرے غبارے اسرائیلی علاقے کی طرف اڑائے گئے۔
اس کے علاوہ بدھ کو رات گئے بھی اسرائیلی جنگی طیاروں نے غزہ کی پٹی پر بمباری کی جس میں شمال کے کئی علاقوں اور شمال مغرب کے ساحلی انکلیو کو نشانہ بنایا گیا۔
فلسطینی میڈیا کا کہنا ہے کہ اسرائیلی طیاروں نے ایک حملے میں حماس کو نشانہ بنایا جب کہ ایک اور حملے میں شمالی غزہ کو نشانے پر رکھا گیا۔