نئی دہلی (ڈیلی اردو/وائس آف ایشیا) بھارت میں متعدد بم دھماکوں کے سزا یافتہ ملزم جلیس انصاری اجمیر جیل سے پیرول پر باہر آئے تھے لیکن وہ گزشتہ روز سے لاپتہ بتائے جارہے ہیں۔
ڈاکٹر جلیس انصاری (69)، جو بھارت بھرمیں ہونے والے 50سے زائد دھماکوں میں اپنے کردار کے لئے ‘ڈاکٹر بم’ کے نام سے مشہور تھے اور انہیں 1993 میں راجستھان بم دھماکوں کے معاملے میں عمر قید کی سزا سنائی گئی تھی۔ وہ جمعرات کی صبح اپنے ممبئی کے گھر سے، ایک دن پہلے لاپتہ ہوگئے۔
پیرول کی منظوری سپریم کورٹ کے حکم سے دی گئی تھی۔
ایم بی بی ایس ڈاکٹر، جلیس انصاری 1994 سے جیل میں ہیں۔مہاراشٹرا کے انسداد دہشت گردی اسکواڈ (اے ٹی ایس)، کرائم برانچ اور ممبئی پولیس نے ان کی تلاش اس وقت شروع کی جب ان کے اہل خانہ نے پولیس کو بتایا کہ وہ جمعرات کی صبح علی الصبح ممبئی سنٹر میں اپنا مومن پورہ گھر چھوڑ کر گئے ہیں اور واپس نہیں آئے۔
ایم بی بی ایس ڈاکٹر، انصاری 1994 سے جیل میں تھے جب انہیں راجدھانی ایکسپریس میں بم لگانے میں مبینہ کردار کے الزام میں مرکزی تفتیشی بیورو (سی بی آئی) نے پہلی بار گرفتار کیا تھا۔
ان پر الزام ہے کہ انہوں نے ہندوستان بھر میں 50 سے زیادہ دھماکوں میں اپنا کردار ادا کیا تھا اور 5 اور 6 دسمبر 1993 کو راجستھان کے چھ مقامات پر ٹرینوں میں دھماکے کرنے کے جرم میں سزا سنائے جانے کے بعد وہ اجمیر کی ایک جیل میں عمر قید کی سزا بھگت رہے ہیں۔
انصاری کے اہل خانہ کا کہنا ہے کہ وہ جمعرات کی صبح نماز کے لئے روانہ ہوئے ، جب وہ واپس نہیں آئے تو، ان کے اہل خانہ نے پولیس اسٹیشن سے رابطہ کیا کہ شاید وہ سٹیشن کے روٹین کے روزانہ کے صبح کے لازمی دورے پر ہوں گے۔ جب وہاں نہیں ملے تو پولیس نے انصاری کے خاندان کے ممبروں کے بیان ریکارڈ کروائے۔
اسٹیٹ اے ٹی ایس کے ایک سینئر افسر نے کہا کہ ہم ان کی تلاش کر رہے ہیں۔پولیس اس شخص کے بارے میں بھی جاننے کی کوشش کر رہی ہے جو انصاری کے پیرول کا ضامن تھا اور وہ علاقے سے سی سی ٹی وی فوٹیج اسکین کررہی ہے۔ایک مجرم کو عام طور پر 15 سے 30 دن کے پیرول ملنے کا حق ہوتا ہے۔
راجستھان میں مقامی ڈویڑنل کمشنر نے انصاری کی درخواست مسترد کردی تھی جس کے بعد انہوں نے ہائی کورٹ سے رجوع کیا اور آخر کار ایس سی آرڈر پر پیرول ہو گیا تھا۔