میران شاہ (ڈیلی اردو) خیبر پختونخوا کے قبائلی ضلع شمالی وزیرستان کے تحصیل دتہ خیل میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے دو قبائلی مشران جاں بحق ہوگئے۔
سرکاری ذرائع کے مطابق نامعلوم افراد نے گزشتہ شب محمد خیل علاقے میں فائرنگ کی ہے جس کے نتیجے میں دو مشران جاں بحق ہوئے۔ جاں بحق افراد میں ملک زکاء اللہ اور ملک ولی خان شامل ہے۔
ملزمان فائرنگ کے بعد فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے جبکہ پولیس نے واقعہ کی تحقیقات شروع کردی ہے۔