ریاض: عراق اور افغانستان سے امریکی فوج کے انخلاء کا موقع مناسب نہیں، شہزادہ ترکی الفیصل

ریاض (ڈیلی اردو/این این آئی) سعودی عرب کے سابق انٹیلی جنس چیف شہزادہ ترکی الفیصل نے کہا ہے کہ ایرانی رجیم قاسم سلیمانی کی ہلاکت کے باوجود دہشت گردی اور خطے میں مداخلت سے باز نہیں آئے گی۔

عرب ٹی وی کو دیئے گئے ایک انٹرویو میں انہوں نے عراق سے امریکی فوج کے ممکنہ انخلاء پر تحفظات کا اظہار کیا اور کہا کہ امریکی فوج کے نکل جانے سے خطے میں عدم استحکام میں مزید اضافہ ہوسکتا ہے

شہزادہ ترکی الفیصل نے کہا کہ سعودی عرب کی آرامکو تیل تنصیبات اور آئل ٹینکروں پر ایرانی حملوں پر ایران کو کوئی ٹھوس جواب نہیں دیا گیا۔

قاسم سلیمانی کی ہلاکت ایرانی حکومت اور لیڈر شپ کے لیے ایک پیغام اور بیداری کی دعوت ہے۔

اس واقعے سے ایران کویہ پیغام دیا گیا کہ وہ اس کی اشتعال انگیزیوں کے سنگین نتائج برآمد ہوسکتے ہیں اور ایران سزا سے بچ نہیں سکتا۔

ایک سوال کے جواب میں شہزادہ ترکی الفیصل نے کہا کہ سلیمانی کی ہلاکت سی ایران کے تخریب کارانہ ایجنڈے کو لگام نہیں دی جاسکے گی۔

البتہ اس ہلاکت سے سلیمانی کے مخصوص انداز اور طریقہ کار کو آگے بڑھانے میں ایران کو مشکلات پیش آئیں گی۔

Share on Social

اپنا تبصرہ بھیجیں