لیبیا میں لڑائی کے باعث ایک لاکھ 50 ہزار افراد کو اپنا گھر چھوڑنا پڑا، اقوام متحدہ

طرابلس (ڈیلی اردو/اے پی پی) اقوام متحدہ کے ہائی کمشنر برائے مہاجرین کے دفتر یوا ین ایچ سی آر نے کہا ہے کہ لیبیا میں لڑائی کی وجہ سے تقریباً ڈیڑھ لاکھ لوگ دارالحکومت طرابلس میں بے گھر ہوئے ہیں۔

یو این ایچ سی آر نے کہا کہ لیبیا میں اپریل 2019ء میں لڑائی شروع ہونے کے بعد سے یہ افراد اپنے گھروں سے بے گھر ہوئے ہیں۔

یو این ایچ سی آر لیبیا میں بے گھر ہوئے لوگوں کو مسلسل امداد مہیا کرا رہا ہے۔

یو این کی امداد فراہم کرنے ایجنسی نے بتایا کہ اس نے لیبیا میں ہزاروں بے گھر ہوئے لوگوں اور وطن واپس آئے لوگوں کو شیلٹر کٹس اور نقدی امداد جیسی بنیادی اشیاء مہیا کی ہیں۔

یو این ایچ سی آر نے بتایا کہ بین الاقوامی برادری کی جانب سے لیبیا میں قائم شدہ حراستی مراکز کو بند کرنے کی اپیل کے باجود 3 ہزار سے زائد پناہ گزین اور تارکین وطن یہاں کے حراستی مراکز میں رہ رہے ہیں۔

Share on Social

اپنا تبصرہ بھیجیں