پاکستان کیخلاف ٹی ٹوئنٹی سیریز کیلئے بنگلادیش کرکٹ ٹیم کا اعلان

ڈھاکہ (ڈیلی اردو) پاکستان کے خلاف ٹی ٹوئنٹی سیریز کیلئے بنگلا دیش کرکٹ ٹیم کا اعلان کردیا گیا۔

تین ٹی ٹوئنٹی میچز 24، 25 اور 27 جنوری کو لاہور کے قذافی اسٹیڈیم میں کھیلے جائیں گے۔

پاکستان کے خلاف تین ٹی ٹوئنٹی میچز میں بنگلا دیشی ٹیم کی قیادت محمود اللہ کریں گے۔

دیگر کھلاڑیوں میں تمیم اقبال، سومیا سرکار، نعیم شیخ، نظم الحسین، لٹن داس، محمد متھن، عفیف حسین، مہدی حسن، امین الاسلام، مسفیض الرحمان، شفیع الاسلام، الامین حسین، روبیل حسین اور حسن محمود شامل ہیں۔

وکٹ کیپر بیٹسمین مشفیق الرحیم پاکستان نہیں آئیں گے۔ بنگلا دیشی ٹیم 23 جنوری کو لاہور پہنچے گی۔

Share on Social

اپنا تبصرہ بھیجیں