موغا دیشو (ڈیلی اردو) صومالیہ کے وسطی شبیلی علاقہ میں سکیورٹی فورسز نے الشباب کے 16 شدت پسند کو ہلاک کر دیا ہے اور اس دوران 4 اہلکار بھی شہید ہوگئے۔
صومالیہ کی نیشنل آرمی (ایس این اے) کی یونٹ 27 کمانڈر احمد محمد محمد نے صحافیوں کو بتایا کہ شدت پسندوں نے حاجی علی علاقہ میں سکیورٹی فورسز کے ایک اڈے پر حملہ کیا جس کے بعد جوابی کارروائی کرتے ہوئے فوج نے شدت پسندوں کو ہلاک کر دیا۔
انھوں نے بتایا کہ فوج کی جوابی کارروائی میں 16 شدت پسند ہلاک اور 20 زخمی ہوگئے۔