دمشق (ڈیلی اردو ) شام میں امریکی حمایت یافتہ فورس ’ایس ڈی ایف‘نے دولت اسلامیہ (داعش) کے آخری مرکز پر فیصلہ کن حملہ کردیا جس کے نتیجے میں وہاں گھمسان کی جنگ جاری ہے۔
’ایس ڈی ایف‘مختلف عسکری تنظیموں پر مشتمل اتحاد ہے جو شام میں داعش کے خلاف آپریشن کررہا ہے۔
After saving more than 20K civilians from IS-held area and ensuring their safety in nearby camps, #SDF started to move on to the last village remaining under jihadists’ control in N. Syria. Village of Baghuz, which is the only remaining #ISIS pocket, will be cleared soon.
— Mustafa Bali (@mustefabali) February 9, 2019
ایس ڈی ایف کے ترجمان مصطفیٰ بالی نے غیر ملکی میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ مشرقی صوبہ دیر الزور میں انہیں داعش کے جنگجوؤں کی جانب سے سخت مزاحمت کا سامنا ہے، بظاہر یوں محسوس ہوتا ہے کہ داعش کے سب سے تجربہ کار جہادی اپنے اس آخری مرکز کا دفاع کررہے ہیں۔
The world will declare victory over ISIS soon. We won’t call it a victory as long as thousands of Ezidi women remain enslaved by ISIS. We won’t rest easy as long as their families and the Ezidi community suffer and feel the sorrow of absence of their loved ones. pic.twitter.com/nEOLiZyFcQ
— Mustafa Bali (@mustefabali) February 9, 2019
دو سال قبل داعش کا شام و عراق کے وسیع و عریض رقبے پر قبضہ تھا۔ لیکن اس کے بعد امریکا کی زیر سربراہی مختلف ممالک کے اتحاد نے داعش کے خلاف آپریشن کیا جس کے نتیجے میں اب وہ دیر الزور میں عراقی سرحد کے قریب ایک چھوٹے سے قصبے باغوز تک محدود ہوکر رہ گئی ہے۔
E. #Syria: some serious battle ongoing tonight btwn #SDF–#YPG and #ISIS fighters for their last stand in Upper Baghuz (remnant of #Hajin pocket), just East of #AbuKemal. Area is pummeled by airstrikes, US-led Coalition warplanes overflying. https://t.co/Aohu6i1txN pic.twitter.com/QIaQ9s7FDl
— Qalaat Al Mudiq (@QalaatAlMudiq) February 9, 2019
اس علاقے سے شہریوں کو انخلا کے لیے ایک ہفتے کی مہلت دی گئی تھی جو گزشتہ روز ختم ہوگئی جس کے بعد باغوز پر حملہ کردیا گیا ہے۔
ایس ڈی ایف ترجمان مصطفیٰ بالی نے بتایا کہ باغوز میں خوفناک جھڑپیں ہورہی ہیں اور شاید وہاں داعش کے سب سے خطرناک جنگجو موجود ہیں جو اپنے آخری مرکز کا پوری طاقت سے دفاع کررہے ہیں۔
ایس ڈی ایف نے حالیہ ماہ کے دوران امریکی اتحادی افواج کی بمباری کی مدد سے زمینی آپریشن کرتے ہوئے شمال مشرقی شام میں بہت سے گاؤں، دیہات اور قصبوں سے داعش کو نکال باہر کیا ہے۔
https://twitter.com/DIYAR10391454/status/1094217127333163009?s=19
2014 میں اپنے دور عروج میں داعش نے شام و عراق میں خلافت قائم کی تھی جو رقبہ میں برطانیہ جتنی بڑی تھی اور اس کی آبادی 77 لاکھ تھی۔