لبنان: بیروت میں پرتشدد مظاہرے، 400 سے زائد مظاہرین زخمی، متعدد گرفتار

بیروت (ڈیلی اردو) لبنان کے دارالحکومت بیروت میں شروع ہونے والے مظاہرے شدت اختیار کرگئے، حکومت مخالف مظاہرین اور پولیس کے درمیان جھڑپیں بھی ہوئیں جس کے نتیجے میں 460 سے زائد افراد زخمی ہوگئے۔

لبنان میں گذشتہ تین ماہ سے حکومتی پالیسیوں کے خلاف پرامن مظاہرے جاری تھے تاہم گزشتہ روز سیکیورٹی فورسز کے ایکشن کے بعد مظاہرین مشتعل ہوگئے اور انہوں نے سرکاری املاک کو نذر آتش کرنا شروع کردیا۔ جبکہ فورسز کے ساتھ جھڑپوں میں متعدد افراد زخمی ہوگئے ہیں۔

کشیدہ صورتحال کی وجہ سے حکومت نے فوج کو طلب کرلیا ہے۔ مقامی میڈیا کے مطابق سیکیورٹی فورسز نے متعدد مظاہرین کو گرفتار کرلیا ہے۔

مظاہرین کا پہلا مطالبہ تھا کہ سعد الحریری وزیراعظم کے عہدے سے مستعفیٰ ہوں، انہوں نے دسمبر میں استعفیٰ دے دیا تھا جس کے بعد مظاہرین نے موجودہ کابینہ کی برطرفی اور فوری طور پر نئی حکومت تشکیل دینے کا مطالبہ کردیا۔

Share on Social

اپنا تبصرہ بھیجیں