لندن (ڈیلی اردو) مشرقی لندن کے علاقے سیون کنگز میں چاقو کے حملے میں تین افراد کو قتل کر دیا گیا۔
برطانوی میڈیا کے مطابق چاقو زنی کا واقعہ سیون کنگز اسٹیشن کے قریب ایلمسٹیڈ روڈ پر اتوار کی شام پیش آیا۔ چاقو کے حملے میں ایک شخص ہلاک اور دو زخمی ہوئے، دونوں زخمیوں کو فوری طور پر ائیر ایمبولینس کے ذریعے ہسپتال منتقل کیا گیا تاہم وہ جانبر نہ ہو سکے۔
لندن پولیس کے مطابق ہلاک ہونے والوں کی عمریں 30 سے 40 سال کے درمیان ہیں۔
برطانوی میڈیا کے مطابق میٹ پولیس نے علاقے میں سیکشن 60 نافذ کر کے تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے۔ سیکشن 60 کے تحت پولیس کسی بھی شخص کو روک کر تلاشی لے سکتی ہے اور اس سے پوچھ گچھ کر سکتی ہے۔