برمی فوج روہنگیا مسلمانوں کیخلاف جنگی جرائم کی ذمہ دار ہیں: تحقیقاتی کمیشن

نیپیدو (ڈیلی اردو) میانمار میں تحقیقاتی کمیشن نے کہا ہے کہ یہ نتیجہ اخذ کرنے کی معقول وجوہات موجود ہیں کہ دیگر کرداروں کے ساتھ ساتھ مسلح افواج بھی 2017 ء میں روہنگیا کے خلاف کی جانے والی فوجی کارروائی کے دوران ممکنہ جنگی جرائم اور انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں کی ذمہ دار ہیں۔

ظالمانہ تشدد کے عرصے میں 7 لاکھ 30 ہزار سے زیادہ روہنگیا مسلمان جان بچانے کے لئے صوبہ رکھائن سے نقل مکانی کرگئے تھے’ اقوام متحدہ پہلے ہی کہہ چکا ہے کہ اس دوران نسل کشی اور قتل عام کی کارروائیاں کی گئیں۔

روہنگیا میں سینکڑوں دیہات کو نذر آتش کرنے کے بعد صفحہ ہستی سے مٹا دیا گیا۔ جبکہ ہزاروں روہنگیا مسلمانوں کو شہید کیا گیا۔

Share on Social

اپنا تبصرہ بھیجیں