دہشت گرد تنظیم داعش نے لندن چاقو حملے کی ذمے داری قبول کرلی

لندن (ڈیلی اردو/ایجنسیاں) عالمی دہشت گرد تنظیم داعش نے لندن کے جنوبی علاقے میں چاقو حملے کی ذمے داری قبول کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔

داعش کی خبررساں ایجنسی اعماق نیوز پر سوموار کو جاری کردہ ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ ’’لندن کے جنوبی علاقے اسٹریتھم میں گذشتہ روز حملہ کرنے والا داعش کا جنگجو ہے۔ اس نے یہ حملہ اتحادی ممالک کے شہریوں کو نشانہ بنانے کی اپیل پر کیا تھا۔‘‘

برطانوی پولیس نے اتوار کی دوپہر اسٹریتھم میں چاقو گھونپنے کے واقعے کے فوری بعد اس مشتبہ نوجوان کو گولی مار کر ہلاک کردیا تھا۔ اس نے خودکش حملے میں استعمال ہونے والی ایک جعلی جیکٹ پہن رکھی تھی۔

اس حملہ آور نے ماضی میں داعش کی تعریف کی تھی۔ القاعدہ کا ایک میگزین آن لائن شیئر کیا تھا اور اپنی گرل فرینڈ کی حوصلہ افزائی کی تھی کہ وہ اپنے والدین کا سرقلم کردے۔

لندن میٹرو پولیٹن پولیس نے چاقو حملے کو دہشت گردی قراردیا تھا۔ حملہ آور نے دو افراد پر چاقو کے وار کیے تھے۔ان میں ایک شخص کو گہرے زخم آئے تھے اور اس کی حالت تشویش ناک بتائی گئی تھی۔

Share on Social

اپنا تبصرہ بھیجیں