رام اللہ (ڈیلی اردو) قابض صہیونی فوج کی طرف سے فلسطین کے مقبوضہ مغربی کنارے اور بیت المقدس میں گھر گھر تلاشی کی کارروائیوں میں 12 فلسطینیوں کو حراست میں لے لیا ہے۔ محروسین میں سابق اسیران اور ایک لڑکی بھی شامل ہے۔
مرکز اطلاعات فلسطین کے مطابق اسرائیلی فوج نے 16 سالہ امیر احمد محمود طقاطقہ کو بیت لحم میں بیت فجار میں سرچ آپریشن میں گرفتار کیا۔ اس کے علاوہ قابض فوج نے اسی علاقے سے 18 سالہ عبداللہ ذیاب عبداللہ ثوابتہ کو حراست میں لے لیا۔
ادھر غرب اردن کے جنوبی شہر الخلیل میں ایک کارروائی کے دوران اسرائیلی فوج نے سابق اسیر انس ابراہیم شدید کو یطا سے حراست میں لیا گیا۔
ادھر غرب اردن جے جنوبی شہر بیت لحم میں مراح رباح کے مقام پر تلاشی کی کارروائی میں دو فلسطینیوں کوحراست میں لیا۔
شمالی رام اللہ سے تین فلسطینیوں اور ایک کو رام اللہ میں الجلزون پناہ گزین کیمپ سے گرفتار کیا گیا۔