یوکرائنی مسافر طیارے کو دو میزائل لگے تھے: ایران

تہران (ڈیلی اردو/نیوز ایجنسی) ایرانی حکومت نے تصدیق کی ہے کہ یوکرائن کے تباہ ہونے والے مسافر بردار طیارے کو دو میزائل لگے تھے۔ اس کریش میں 176 افراد جاں بحق ہو گئے تھے۔

غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق ایک بیان میں ایرانی شہری ہوابازی کے ادارے کا کہنا تھا کہ ہوائی جہاز کے بلیک باکس کے لیے تکنیکی معاونت کے حوالے سے فرانس اور امریکا نے کوئی جوابات نہیں دئیے۔ اس معاونت کے لیے ایرانی قومی ادارہ پہلے ہی واشنگٹن اور پیرس حکومتوں سے درخواست کر چکا ہے۔

یوکرائنی طیارہ 8 جنوری کو تہران کے ہوائی اڈے سے پرواز کے کچھ ہی دیر بعد میزائل لگنے سے تباہ ہو گیا تھا۔ ایرانی پاسداران انقلاب نے کئی میزائل عراق میں ان فوجی اڈوں پر فائر کیے تھے، جہاں امریکی فوجی متعین ہیں۔

Share on Social

اپنا تبصرہ بھیجیں