اسلام آباد (سید صفدر رضا) نیشنل ٹورزم پاکستان کے زیر اہتمام وطن عزیز کے حسن کو عکسبند کرنے کے مقابلے میں انٹریز کے آخری آٹھ ایام باقی ہیں جن فوٹو گرافروں نے اپنی عکسبندی کے جوہر دکھائے ہیں وہ اپنی عکسبند کی گئی تصاویر نیشنل ٹورزم پاکستان کی سائٹ پر بھیج دیں تاکہ یکم فروری سے سوشل میڈیا پر ہونے والی ووٹنگ میں شامل ہو سکیں۔ جتنے والے فوٹو گرافر کو انعامات سے نوازا جائے گا۔
اس مقابلے میں شامل تصاویر سوشل میڈیا کی مدد سے سیاحت کے فروغ میں اہم کردار ادا کریں گی اور فوٹو گرافروں کو ملکی و غیر ملکی سطح پر خوب پذیرائی حاصل ہوگی اور یہ عمل ملکی اور غیر ملکی سیاحوں کو متوجہ کر کے سیاحتی صنعت کے فروغ میں اہم کردار ادا کرے گا۔ انعامات کی تقریب کو حتمی شکل دینا باقی ہے۔
تجویز ہے کہ اس تقریب کا انعقاد لاہور میں موسم بہار میں ہی کیا جائے جس میں سیاحت کے فروغ کے سلسلے میں اہم کردار ادا کرنے والے مہمانوں کو مدعو کیا جائے گا۔