ریاض (ڈیلی اردو) سعودی شہزادہ محمد بن سلمان نے ایمازون کے سربراہ جیف بیزوس کے فون کو واٹس ایپ میسج سے ہیک کرلیا۔
برطانوی اخبار دی گارڈین نے دعوی کرتے ہوئے رپورٹ میں لکھا ہے کہ 2018 میں بیزوس اور شہزادہ محمد بن سلمان نے ٹیکس میسج کا تبادلہ کیا اور ویڈیو بھیج کر بڑی تعداد میں معلومات چرائیں تھی۔
امریکا میں سعودی سفارتخانے نے بیان میں کہا ہے کہ ایمازون کے سربراہ جیف بیزوس کے فون ہیک کرنے کی خبریں بے بنیاد ہیں اور معاملے کی تحقیقات ہونی چاہیں۔
غیرملکی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق دوہزار اٹھارہ میں سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان نے ایمازون کے سربراہ جیف بیزوس کو واٹس ایپ میسج اور ویڈیو بھیجیں تھی جس کے کھولنے کے بعد جیف بیزوس کا موبائل فون ہیک ہو گیا تھا۔
امریکا میں سعودی سفارتخانے نے بیان میں کہا ہے کہ جیف بیزوس کے فون ہیک کرنے کی خبریں بےبنیاد ہیں اور معاملے کی تحقیقات ہونی چاہیں۔