ڈیووس (ڈیلی اردو) سعودی عرب ایران سے مذاکرات کیلئے آمادہ ہوگیا ہے۔ سعودی عرب کے وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان نے کہا ہے کہ تہران سے بات چیت کے لئے تیار ہیں لیکن بات چیت شروع کرنے کا انحصار ایران پر ہے۔
سوئٹزر لینڈ کے تفریحی مقام ڈیووس میں عالمی اقتصادی فورم کے سالانہ اجلاس کے موقعے پر برطانوی خبر رساں ادارے کو دیے گئے انٹرویو میں شہزادہ فیصل بن فرحان کا کہنا تھا کہ ان کا ملک ایران کے ساتھ مشروط طور پر مذاکرات کے لیے تیار ہے لیکن یہ ایران پر منحصر ہے کہ وہ بات چیت کرنا چاہتا ہے یا نہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ ایران کو تسلیم کرنا ہوگا کہ وہ تشدد کے ذریعے خطے پر اپنا ایجنڈا مسلط نہیں کرسکتا۔
Saudi Arabia is open to talks with Tehran “but it is really up to Iran,” says Saudi Arabia’s Foreign Minister Prince Faisal bin Farhan. https://t.co/skVDpIRI3l pic.twitter.com/KWta3a6R2A
— Al Arabiya English (@AlArabiya_Eng) January 22, 2020
ایک سوال پر انہوں نے کہا کہ تہران سے بامقصد مذاکرات کے لئے تیار ہیں لیکن ایران کو خطے میں تشدد کا ایجنڈا ختم کرنا ہوگا۔
شہزادہ فرحان نے کہا کہ سعودی عرب کے ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان نے امریکی تاجر جیف بزوس کا ٹیلیفون نہیں ہیک کیا۔ یہ الزام بیہودہ ہے، اگر اقوام متحدہ اس الزام پر بضد رہا تو شواہد فراہم کئے جائیں تو تحقیقات کرائی جائیں گے۔