کوئٹہ (بیورو رپورٹ) بلوچستان کا شمال مغربی ضلع قلعہ عبد اللہ کے سرحدی شہر چمن میں دہشت گردی کا منصوبہ ناکام موٹرسائیکل میں نصب بم کو ناکارہ بنادیا گیا۔
پولیس حکام کے مطابق پولیس کو اطلاع ملی کہ بائی پاس روڈ کے قریب ایک مشکوک موٹرسائیکل کھڑی ہونے کی اطلاع ملی تو لیویز اور پولیس نے علاقے کو گھیرے میں لیکر بم ڈًسپوزل ٹیم کو طلب کرلیا گیا جس نے موٹرسائیکل میں نصب تین کلو گرام وزنی بم کو ناکارہ بنا دیا ہے اور بم میں بال بیرنگ بھی استعمال کی گئی تھی۔
#LEAs failed an attempt of terrorism activity while defusing #Three kg explosive device planted with parked motorcycle at By-pass road of border town #Chaman district Killa Abdullah #Balochistan
— ???????? (@Info_Balochistn) January 24, 2020
پولیس کے مطابق پولیس اور لیویز اہلکاروں کی بھروقت کاروائی کی وجہ سے چمن میں دہشت گردی کا ایک بڑا منصوبہ ناکام بنادیا گیا ہے۔
پولیس کے مطابق یہ موٹرسائیکل شہر میں کسی دہشت گرد منصوبہ کے لے استعمال کیا جانا تھا مگر سکیورٹی فورسز نے دشمن کے اس منصوبہ کو ناکام بنادیا ہے۔