کابل (ڈیلی اردو) افغان وزارت دفاع کے مطابق افغانستان کے مختلف صوبوں میں افغان و اتحادی طیاروں کی بمباری اور جھڑپوں میں 75 طالبان مارے گئے جبکہ 20 سے زائد زخمی ہوگئے۔ صوبے وردک میں فضائی حملے میں 11 طالبان مارے گئے۔ ارزدگان میں 24، ہلمند میں 6، تخار میں 4 اور فراہ میں 3 دہشت گرد مارے گئے ہیں۔
https://twitter.com/MoDAfghanistan/status/1094532380252143618?s=19
صوبہ تخار کے ضلع گھار میں طالبان نے ایک پولیس چوکی کو حملے کا نشانہ بنایا۔ پولیس نے بھی جوابی کارروائی کی جس کے نتیجے میں 8 طالبان مارے گئے جبکہ جھڑپوں میں 6 پولیس اہلکار شہید ہو گئے۔
دریں اثنا صوبہ غزنی میں ضلع قارایاخ میں بھی سکیورٹی فورسز نے طالبان کے ٹھکانے کو حملے کا نشانہ بنایا جس کے نتیجے میں اہم کمانڈر سمیت 22 طالبان مارے گئے ہیں۔ کارروائی میں 2 گاڑیاں بھی تباہ کر دی گئیں۔
https://twitter.com/MoDAfghanistan/status/1094527713317146624?s=19
ننگرہار میں 2 داعشی دہشت گرد مارے گئے جبکہ 2 کو گرفتار کیا گیاہے۔ صوبے پکتیا میں غیر ملکی دہشت گردوں سے تعلق کے الزام میں 3 دہشت گرد گرفتار کیے گئے ہیں۔