اسلام آباد (ش ح ط) صوبہ خیبر پختونخوا کے صوبائی دارالحکومت پشاور میں پولیس نے بڑی کارروائی کرتے ہوئے دہشت گرد کو گرفتار کر کے دو عدد ہینڈ گرنیڈ برآمد کرلیا۔
پولیس ذرائع کے مطابق گزشتہ روز مچنی گیٹ پولیس کو اطلاع ملی کہ مشکوک شخص کینٹ کی طرف آرہا ہے۔ جس پر پولیس نے کاروائی کرتے ہوئے ملزم نجم الدین ساکنہ باڑہ ضلع خیبر کو گرفتار کر کے ان کے قبضے سے دو عدد ہینڈ گرنیڈ برآمد کر لئے جس کو شاپنگ بیگ میں رکھے ہوئے تھے برآمد ہونے والے ہینڈ گرنیڈ کو بم ڈسپوزل سکواڈ نے ناکارہ بنا دیا۔
پولیس نے ملزم کے خلاف دہشت گردی ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کرلیا ہے اور دہشت گرد کو مزید تفتیش کے لئے نامعلوم مقام پر منتقل کردیا گیا ہے۔